پاکستان

ہم وزیر اعظم عمران خان کو سرپرائز سے پہلے سرپرائز دیں گے،شہباز شریف

عمران خان سے بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، تحریک عدم اعتماد ہرحوالے سے کامیاب ہوگی اور مارچ کا اسلام آباد پہنچنے سے پہلے حکومت کابستر گول ہوچکا ہوگا،عمران خان کی پالیسی ہے نارہے گابانس نابجے گی بانسری، کوئی غیر آئینی اقدام ہوا تو عمران خان بہت خوش ہوں ، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے: اپوزیشن لیڈر

اسلام آباد (آواز نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کو سرپرائز سے پہلے سرپرائز دیں گے،عمران خان سے بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، تحریک عدم اعتماد ہرحوالے سے کامیاب ہوگی اور مارچ کا اسلام آباد پہنچنے سے پہلے حکومت کابستر گول ہوچکا ہوگا۔

عمران خان کی پالیسی ہے نارہے گابانس نابجے گی بانسری، کوئی غیر آئینی اقدام ہوا تو عمران خان بہت خوش ہوں ، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں گفتگو کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان اب اقتدار کے بغیر ایک منٹ بھی نہیں رہ سکتے، پونے چار سال میں عمران خان نے انتہائی تکبرانہ انداز اپنایا، وزیر اعظم سمجھتے ہیں ان کو اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کی ضرورت نہیں ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ اب ان کی دم پر پاں رکھا گیا ہے تو لوگوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔

عمران خان کہتے تھے کہ آزاد امیدواروں کو نہیں لوں گا، مگر وہ آزاد امیدواروں کو بنی گالا میں تحریک انصاف کا دوپٹہ پہناتے رہے۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اسپیکر کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں جو قانون شکنی وہ کرچکے ہیں آرٹیکل 6 لگے گا، تحریک عدم اعتماد 8 مارچ کو جمع کی گئی۔

اسپیکر جان بوجھ کر تاخیر کرتے رہے۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے سرپرائز سے پہلے ہم ان کو سرپرائز دیں گے، عمران خان کے ذہن کا مرض بڑھتا جارہا ہے۔

اس کو مزید بڑھائیں گے، ان کے خلاف اصل لاوا پی ٹی آئی کے اندر اور عوام میں پک رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی مارچ کو لاہور سے مریم نواز اور حمزہ شہباز لیڈ کر رہے ہیں، پی ڈی ایم عمران خان کو سیاسی آئینے کے ذریعے اس کا اصل چہرہ دکھائیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان اپنی دنیا میں رہتے ہیں۔

وہ انا پرست، محسن کش اور احسان فراموش ہیں، ہمیں جو والدین نے سکھایا سب کچھ نہیں تو کچھ تو پلے باندھا ہوا ہے۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ عمران خان تاریخ کے بدترین فاشسٹ ہیں۔

عمران خان نے اقتدار کے لیے گھٹنوں کو ہاتھ لگائے، ضمیر کی آواز پر آنے والے دنیا کو اپنا پیغام دے رہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ مجھ سے ایک جملہ ادا ہوا تھا تو ہمیشہ اس پر پشیمان رہا اور عوام میں معافی مانگی تھی، عمران خان میں خود احتسابی موجود نہیں بے ضمیر اور پتھر دل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پالیسی ہے کہ نہ رہے بانس نہ بجے بانسری، عمران خان چاہتے ہیں کہ ان کے پاس اقتدار نہ رہے تو کسی کو نہ ملے، کوئی غیر آئینی اقدام ہو جائے تو عمران خان خوش ہوں گے۔

وہ چاہتے ہیں کہ غیر آئینی اقدام ہو جائے، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم ہر وہ قدم اٹھائیں گے جو غیر آئینی قدم سے پاکستان کو بچالے، کل اجلاس میں اسپیکر کو کہیں گے کہ فاتحہ خوانی کے بعد کارروائی شروع کریں، اگر اسپیکر کارروائی نہیں شروع کرتے تو ہر آئینی، قانونی، سیاسی گر استعمال کریں گے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے حکومت کا بستر گول ہوچکا ہوگا، ہماری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں، ہماری جنگ مہنگائی اور غربت کے خلاف ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ صلح کس بات کی ہم کس بات پر کمپرومائز کریں ایک ایسے شخص کے ساتھ جو انا پرست ہے، انا پرست اور جھوٹ بولنے والے سے بات نہیں ہوسکتی۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہ شخص ریاست مدینہ کی بات کرتا ہے چینی اور دیگر مافیاز کے خلاف کیا ایکشن لیا؟ تحفے میں ملی چیزیں بیچی وہ پیسا کہاں گیا، فرنٹ مین کون ہے؟۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ احتساب کے نام پر بدترین انتقام کا سامنا کررہے ہیں، اس نے این سی اے کو ہزاروں صفحات کے بنڈل بھجوائے پونے دو سال تحقیقات کی گئیں، لندن میں میرے پندرہ سال کے کاغذات کو کھنگالا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ کا وہ موسوی نے نواز شریف سے معافی مانگی، کاوے موسوی نے نواز شریف سے نہیں قوم سے معافی مانگی ہے، کاوے موسوی نے کہا کہ 20 سال مشرف نیب اور اب نیب نیازی کے ہاتھوں یہ سب کرتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان باہر نکلیں ہر چوراہے ہر گاﺅں میں حقائق کے ساتھ اس کا مکروہ چہرہ قوم کو دکھاں گا، اگر عمران خان کو راتوں کو نیند نہ آتی تو لیکچر نہ دیتے قوم کی خدمت کرتے۔شہباز شریف نے کہا کہ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد عام انتخابات کا فیصلہ مشاورت سے ہونا ہے۔

اتحادیوں کو قائل کررہے ہیں وہ ہمارے موقف سے اتفاق بھی کررہے ہیں، حکومت کے اتحادی کہتے ہیں وقت دیں، سوچ و بچار اور مشاورت کررہے ہیں، امید ہے کہ حکومتی اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ وزارت عظمی پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں بھرا معاملہ ہے۔

او آئی سی رکن ممالک کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے کی ضرورت ہے

ملک کو اس مقام پر لے جانا ہے جہاں سبز پاسپورٹ کی عزت ہو، صدر مملکت کے خلاف مواخذے کی تحریک بھی ممکنات سے باہر نہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ بنی گالا میں جادو ٹونے کے لیے مرغیوں کا منوں گوشت جلایا جاتا ہے، وہ یہ بات پوری ذمے داری سے کر رہے ہیں۔

Shahbaz Sharif statement about give surprise to PM

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button