پاکستان

بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ شہید بے نظیربھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے

بلاول بھٹو زرداری اورپیپلزپارٹی کے مرکزی وصوبائی قائدین،ڈویژنل وضلعی رہنما سالگرہ کا کیک کاٹیں گے جبکہ ملک بھر میں سالگرہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا

کراچی (آواز نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن، سابق وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کی 69ویں سالگرہ سالگرہ (آج)منگل کو منائی جائے گی۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اورپیپلزپارٹی کے مرکزی وصوبائی قائدین،ڈویژنل وضلعی رہنما سالگرہ کا کیک کاٹیں گے جبکہ ملک بھر میں منگل کوشہید بے نظیربھٹو کی سالگرہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

ملک بھر میں کارکنان شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹ کر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔شہید محترمہ سابق وزیراعظم بیںظیر بھٹو 21 جون 1953 کو کراچی میں ذوالفقارعلی بھٹو کے گھر پیدا ہوئیں۔

برطانیہ اور امریکا میں اعلی تعلیم حاصل کی۔ ابھی تعلیم مکمل ہی کی تھی کہ ان کے والد ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا۔

شہید بے نظیر بھٹو کی 69ویں سالگرہ سالگرہ (آج) منائی جائے گی

والد کو پھانسی کے بعد بینظیر بھٹو کو نظربندی اور جلاوطنی کی صعوبتیں بھی برداشت کرنی پڑیں4،اپریل 1979 کواپنے والد ذوالفقار علی بھٹو کی وفات کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو نے 29 برس کی عمر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سنبھالی۔1986

میں بینظیر بھٹو وطن واپس آئیں اور 1987 میں آصف علی زرداری سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔16نومبر 1988 کو ملک میں عام انتخابات ہوئے تو قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستیں پیپلز پارٹی نے حاصل کیں۔

بے نظیر بھٹو نے دو دسمبر1988 کو 35 سال کی عمر میں ملک اور اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم کے طور پر حلف اٹھایا وہ تاریخ کی سب سے کم عمر اور اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئیں تاہم 20 ماہ بعد ہی ان کی حکومت برطرف کردی گئی۔

1993 میں عوام نے انہیں دوسری بار مسند اقتدار پر بٹھایا لیکن 1996 میں ایک مرتبہ پھر انکی حکومت ختم کردی گئی۔ محترمہ کو پاکستان اور عالم اسلام کی دو دفعہ خاتون وزیر اعظم بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ اور 1998 میں بی بی کو جلاوطنی اختیار کرنی پڑی۔

بینظیر بھٹو 18 اکتوبر 2007 کو وطن واپس پہنچیں تو کراچی میں ان کے قافلے پر خودکش حملہ ہوگیا جس میں وہ بال بال بچیں ،پہلے حملے کے ٹھیک 2 ماہ 9 دن بعد سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 میں راولپنڈی کے لیاقت باغ میں فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا۔

Shaheed Benazir Bhutto 69th birthday PPP News in Urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button