پاکستان

شاہد خاقان عباسی نے نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

قانون کے اندر رہیں گے تو ہم عمران خان کا استقبال کریں گے ،قانون سے باہر رہیں گے تو رانا صاحب استقبال کریں گے، سابق وزیراعظم

کراچی(آوازنیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے

ہوئے کہاہے کہ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال بھی اپنے اثاثے عوام کے سامنے رکھیں،قانون کے اندر رہیں گے تو ہم عمران خان کا استقبال کریں گے ،قانون سے باہر رہیں گے تو رانا صاحب استقبال کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کوختم کرکے ملک کے نظام کو چلانا چاہیے ،جو آدمی دوسروں کا احتساب کرے وہ سب سے پہلے خود احتساب کے عمل میں شامل ہو اس لیے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال بھی اپنے اثاثے عوام کے سامنے رکھیں۔

ماحولیاتی انصاف کا مطالبہ عالمی سطح پر منظور:مریم اور نگزیب

انہوں نے کہا کہ عمران خان آرمی چیف کی تقرری پر اثر انداز ہونے کےلئے آنا چاہتے تھے اگر اب وہ نیا تماشا کھڑا کریں گے تو وہ بھی دیکھ لیں گے، آرمی چیف کی تعیناتی کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے ہوچکا ہے۔

لیگی رہنما نے کہاکہ آرمی چیف کی تعیناتی کےمعاملے پرانتشارپھیلایا گیا، عمران خان کو اکثر باتیں دیر سے سمجھ آتی ہیں، قانون کے اندر رہیں گے تو ہم عمران خان کا استقبال کریں گے اور وہ قانون سے باہر رہیں گے تو رانا صاحب ان کا استقبال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ روس سے بات کرنے پر امریکا کا کوئی دباو¿ نہیں، حکومت خام تیل امپورٹ نہیں کرتی بلکہ ریفائنریزکرتی ہیں۔

Shahid Khaqan demanded to abolish NAB | PMLN News in Urdu | If you want to run this country, abolish NAB, Shahid Khaqan Abbasi

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button