پاکستان

مظاہروں میں شریک خواتین کوقیدکرناہماری روایات نہیں: شکیل اعوان

بدعنوان حکمران عوام کوگمراہ کرنے کی نیت سے پرویزالٰہی پرکیچڑ اچھالنا بندکردیں

لاہور(آواز نیوز) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک شکیل اعوان نے کہا ہے کہ مظاہروں میں شریک خواتین پرتشدد اورانہیں قیدکرناہماری سیاسی اورمعاشرتی روایات نہیں ہیں۔اسیرماؤں کے بیٹوں اوران کی بیٹیوں کا دکھ اورشدید کرب دیکھا نہیں جاتا۔

پی ڈی ایم حکومت انتقام کے کوہ ہمالیہ سے اترے اورزمین پرآجائے۔ سیاسی کارکنان کیخلاف بدترین انتقامی ہتھکنڈوں سے فوجی آمروں کی  یادیں تازہ ہوجاتی ہیں۔

اتحادی  حکمران اپنے مدمقابل واحد اپوزیشن لیڈر عمران خان سے مذاکرات کاآغاز اورخواتین سمیت اسیرسیاسی کارکنان کوفوری رہا کریں۔مکالمے کی مد دسے پیچیدہ ترین معاملے نمٹ جاتے ہیں۔9مئی کوبہت نقصان ہوگیا،ہماری ریاست اورقومی معیشت مزید نقصانات کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

اپنے ایک بیان میں ملک شکیل اعوان نے مزید کہا کہ ریاست ماں جیسی شفقت کامظاہرہ کرتے ہوئے خواتین سمیت سیاسی اسیران کو ایک مہلت دے،امید ہے آئندہ ہمارے ملک میں پرتشدد احتجاجی مظاہرے نہیں ہوں گے۔حکمران ماضی کی غلطیوں سے سیکھیں یانہ سیکھیں لیکن سیاسی کارکنان ضرور سیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی صنف نازک بیٹیوں کیلئے قیدوبند کاسامناکرنا ہرگز آسان نہیں،ان کے اعصاب اس کرب کابوجھ برداشت نہیں کرسکتے۔

اس عارضی قیدوبند سے ان کی زندگی کے کئی قیمتی سال تباہ ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دین فطرت اسلام ایک دوسرے کی خطاؤں کو درگزر کرنے کادرس دیتا ہے، انتقام اوربیجاسزاؤں سے گریزکیاجائے۔ معاشرے سے تشدد،تعصب،نفرت، عدم برداشت اورانتہاپسندانہ رویوں کاصفایاکرنے کیلئے رواداری اور بردباری کوفروغ دیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی مہذب ملک اورمعاشرہ اپنے شہریوں کے بنیادی حقوق پرسمجھوتہ نہیں کرتا۔ سیاسی کارکنان کیخلاف کریک ڈاؤن کی آڑ میں انسانوں کے حقوق کی بدترین پامالی فوری بندکی جائے۔

ڈاکٹر عافیہ سے ملنے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی، سینیٹر مشتاق احمد خان اور کلائیو اسمتھ امریکہ روانہ ہو گئے: عافیہ موومنٹ

معاشرے میں ڈر اورخوف  کی فضا اسلامی اور جمہوری روایات سے مطابقت نہیں رکھتی۔انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار پرپہرے جبکہ قلم قبیلے سے وابستہ لوگ بھی شدید مضطرب ہیں۔

Shakeel Awan News in Urdu | Latest PTI News in Urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button