پاکستان
پرامن اور ترقی پسند معاشرے کے لئے انسانی حقوق کو یقینی
پرامن اور ترقی پسند معاشرے کے لئے انسانی حقوق اور پسماندہ طبقات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا، شازیہ مری

کراچی(آواز نیوز)وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ پرامن اور ترقی پسند معاشرے کے لئے انسانی حقوق اور پسماندہ طبقات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ٹوئیٹر پیغام میں کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ آج 10 دسمبر دنیا بھر میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے طور پرمنایا جارہا ہے اور پاکستان میں بھی انسانی حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری ہے۔
بدعنوانی روکنے کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا:پرویزالٰہی
شازیہ مری نے مزید کہا ہے کہ پرامن و ترقی پسند معاشرے کے لئے آزادی اظہار،مذہب اور عقیدے،خواتین اور بچوں کے حقوق اور پسماندہ طبقات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔