پاکستان

تمام نااہل ایک اہل کو نااہل کرانے میں لگے ہوئے ہیں:شیخ رشید

ممبروں کی منڈی لگی ہے ، وزرا کی تعداد 77 ہے، 22 بے محکمہ ہیں

50 کروڑ تک کرپشن حلال اور چھوٹی چوری حرام ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ

راولپنڈی(آواز نیوز)سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تمام نااہل ایک اہل کو نااہل کرانے میں لگے ہوئے ہیں جسکے عزائم منفی ہیں وہ ناکام ہونگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ عمران کے فیصلوں کو عوام میں پذیرائی ملتی ہے اور PDM کو رسوائی، بلاول FATF کے اجلاس سے بائیکاٹ کر گئے تھے اور وہ کہتا ہے فیٹف سے میں نے نکالا، عدالت میں کیس گورنر کے نوٹیفکیشن کا تھا۔

اسمبلی توڑنے اور جوڑنے کا نہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ جب عوامی رائےعامہ کا احترام نہیں ہوتا تو جمہوریت نہیں آمریت ہوتی ہے، قانون میں خودکشی کی ناکام کوشش کی سزا معاف کردی گئی ہے۔

پاکستان کی ترقی،خوشحالی اورسالمیت میں مسیحی برادری کی خدمات ہیں :رانا ثنا اللہ

سابق وزیر نے مزید کہا کہ آئین موم کی ناک بن گیا ہے اور ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہے، تنخواہ دینے کے پیسے نہیں، ممبروں کی منڈی لگی ہے ، وزرا کی تعداد 77 ہے، 22 بے محکمہ ہیں، 50 کروڑ تک کرپشن حلال اور چھوٹی چوری حرام ہے۔

Sheikh Rasheed Ahmad News in Urdu | PTI News in Urdu | All the incompetents are engaged in disqualifying one person, Sheikh Rasheed

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button