‘حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اپنے لیے سیاسی قبرکھو دے گی’

راولپنڈی(آواز نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت کا پاوں معاشی بارودی سرنگوں پر ہے، حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اپنے لیے سیاسی قبرکھو دے گی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ فیصلوں میں تاخیر حالات کومزید سنگین بنا دے گی، حکومت کا پاوں معاشی بارودی سرنگوں پر ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی معاشی عدم استحکام کا حل الیکشن ہیں ، حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اپنے لیے سیاسی قبرکھو دے گی۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نوازشریف کوبھی بلالیں انکی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہے، اکیلا عمران خان تمام مخالف سیاسی قوتوں کوشکست دے گا۔
یاد رہے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن ناگزیر ہیں، سیاسی ومعاشی استحکام قومی سلامتی کاضامن ہے ، الیکشن 2
مہینے پہلے ہوں بعد میں ہوں پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہوگئی ہے۔
عمران خان کو پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا تھا کہ اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں، تباہ حال معیشت بچانا اصل مقصد ہے۔