پاکستان

پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے: شیخ رشید

ٹیکسلا (آواز نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پی ڈی ایم اور مہنگائی کے خلاف لڑ رہے ہیں، آج پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت وہ ہوتی ہے جو لوگوں کے دلوں پر ہو، آج بھی ملک کا وزیراعظم عمران خان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کی شان ہے کہ آج سارا پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میرا ایجوکیشن میں بھی بڑا تجربہ ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سامراج سے لڑ رہے ہیں۔

پاکستانی کوہ پیما نے بلند ترین چوٹی سر کر کے نئی تاریخ رقم کردی

سپرپاور سے لڑرہے ہیں، عمران خان! باہرنکلو عوام آپ کا انتظار کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پی ڈی ایم اور مہنگائی کے خلاف لڑرہے ہیں، پہلے کبھی بھی اتنی عوام کو نہیں دیکھا، فتح اللہ کے پاس ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ یہ طاقت اور مقبولیت سب اللہ نے عمران خان کو دی ہے، بلاول بھٹو سیلاب متاثرین کو چھوڑ کربیرونی دورے کررہے ہیں۔

Sheikh Rasheed Latest News in Urdu | News Update Urdu | Imran Khan Arrest Warrant Issued | Sheikh Rasheed In Action | Islamabad Police | Breaking News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button