پاکستان

عمران خان کا یو ٹرن امریکہ اور اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیہ واپس لےلیا

عمران خان نے پہلے امریکہ اور اسٹیبلشمنٹ پر الزام لگایا اور پھر اچانک خیال آیا کہ اندرونی بیرونی سازش نہیں تھی،شیری رحمان

اسلام آباد (آواز نیوز)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ گزشتہ سات ماہ سے عمران خان امریکہ اور ایسٹبلشمنٹ پر حکومت گرانے کے الزام لگا رہے تھے،اچانک ان کو خیال آیا کہ ان کی حکومت گھرانے میں کوئی بیرونی اور اندرونی سازش نہیں تھی۔

عوامی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ امریکی لابنگ فرم کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد عمران خان مسلسل اپنے بیانیے سے ہر یو ٹرن لے رہے ہیں،

عمران خان کا لانگ مارچ ،سزا سے بچنے کا ڈوھنگ ہے

بظاہر یہ جانتے تھے کہ عدم اعتماد میں کوئی بھی سازش شامل نہی تھی وہ ایک آئینی اور پارلیمانی معاملہ تھا،لیکن موقعے سے سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے انہوں نے پاکستان کے عالمی تعلقات کو داﺅ پر لگا دیا،

انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کے جھوٹے بیانیہ کی بنیاد پر ملک میں تقسیم، نفرت اور انتشار پھیلایا، ان کی نفرت انگیز سیاست سے جو ملک اور اداروں کو نقصان ہوا کیا ایک یو ٹرن لینے سے اس کا ازالہ ہو جائے گا؟

ان کی تمام سیاسی زندگی یو ٹرن میں ہی گزری گی کیوں کہ ان کی سیاست ملک اور عوام سے نہیں بلکہ ان کے اپنے ذاتی مفادات سے جڑی ہوئی ہے۔

Sherry Rehman Latest News in Urdu | PTI News in Urdu | Imran Khan took U-Turn on American conspiracy statement – Naya Pakistan – Geo News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button