پاکستان

چینی کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان عوام کے لیے اچھی خبر

لاہور(آواز نیوز)ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی، اگلے چند روز میں چینی قیمت مزید نیچے آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے کریک ڈاون اور اسمگلنگ روکنے سے چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی، تھوک مارکیٹ میں چینی 10 روپے فی کلو سستی ہوکر 176 سے 166 روپے پر آگئی۔

صدر کریانہ مرچنٹ نے بتایا کہ چینی کی پرچون قیمت 170 سے 175 روپے پر آگئی ، اگلے چند روز میں چینی قیمت مزید نیچے آئے گی۔

شہداءکا تقدس اور احترام ہمارے ایمان کا حصہ ہے: مریم نواز

دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں کمی آگئی، مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی 50 کلو کی بوری 11 ہزار سے کم ہوکر 9500 روپے کی ہوگئی۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ چینی کی فی کلو ہول سیل قیمت 190 روپے ہوگئی جبکہ عام مارکیٹ میں چینی فی 220 سے کم ہوکر 200 سے 205 روپے تک فروخت ہورہی ہے۔

Sugar Price Per KG in Pakistan | Sugar Price News in Urdu | چینی کی قیمت کیوں بڑھ رہی ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button