ہمارا کام قانون بنانا اور قانون کو ہر جگہ پہنچانا ہے: سیدہ شہلا رضا
جرائم کی بیخ کنی کے لیے عدالتوں پر منحصر ہے کہ وہ فوری و مکمل انصاف کو یقینی بنائیں، سیدہ شہلا رضا صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا کا کراچی بار سے خطاب

کراچی(آواز نیوز)صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی کا کام اچھی قانون سازی کرکے قانون کو آگے بڑھانا ہوتا ہے تاہم جرائم کی بیخ کنی کے لیے عدالتوں پر منحصر ہے کہ وہ فوری و مکمل انصاف کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کمیشن آن وومن اسٹیٹس کے تحت کراچی بار سے خطاب کے دوران کیا۔
اس موقع پر کمیشن کی چئیرپرسن نذہت شیریں اور وکلا کی کثیر تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ کمسن بچیوں کی جبری شادیوں اور خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات کی روک تھام کیلئے ہم کام کر رہے ہیں۔
دنیا کے کسی ملک میں یہ نہیں ہوسکتا کہ ہر گھر میں پولیس کو حفاظت کے لیے بٹھا دیا جائے بہت سی جبری شادیاں چھپ کر ہورہی ہیں تاہم پھر بھی اگر کوئی کیس سامنے آتا ہے تو اس پر فوری انصاف ملنے پر ملزمان کو خوف رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھی لائنز ایریا میں واقعہ پیش آیا جہاں بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کی تصدیق ہوئی لیکن بچی کے گھر والے کہتے رہے کہ بچی نے خودکشی کی ہے، ایک 13 سالہ بچی کیوں اور کیسے خودکشی کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیشتر مرتبہ ہمیں گھر سے ہی انصاف نہیں ملتا، ہم جیسے تیسے مقدمات درج بھی کروادیں تو انکی سماعتیں اس قدر طویل ہو جاتی ہیں کہ انصاف کے متقاضی یا تو خاندانی دبا کا شکار ہوکر صلح صفائی کرلیتے ہیں یا انصاف کے طویل انتظار سے بددل ہو جاتے ہیں۔
شراب کا لائسنس دینے کے مقدمے میں عثمان بزدار کو ریلیف مل گیا
انہوں نے کہا کہ انصاف اگر جلد مل جائے تو معاملات کافی بہتر ہو سکتے ہیں۔