پاکستان

کراچی: بیٹے نے فلیٹ کے لالچ میں بیوی اور دو دوستوں سے مل کر باپ کو قتل کردیا

کراچی: سرجانی میں سگے بیٹے نے فلیٹ کے لالچ میں بیوی اور دو دوستوں سے مل کر باپ کو قتل کردیا، پولیس نے چاروں کو گرفتار کرلیا

ایکسپریس کے مطابق پیر کی شب سرجانی ٹاؤن تھانے کے علاقے کے ڈی اے ایکسٹینشن فیز 2 کے فلیٹ کے باتھ روم سے کئی روز پرانی ایک شخص کی لاش ملی تھی، مقتول کو تشدد کے بعد ہتھوڑا مار کر قتل کیا گیا تھا، مقتول کی شناخت 43 سالہ سید شاہد علی ولد سردار علی کے نام سے کی گئی، مقتول شاہد علی سندھ سیکریٹریٹ کا ملازم تھا پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 24/737 بجرم دفعہ 34/302 کے تحت سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمن بگٹی نے بتایا کہ مقتول شاہد علی کو عیدالاضحٰی کے دوسرے روز قتل کیا گیا تھا اور پیر کو فلیٹ سے تعین اٹھنے پر پولیس کو واقعے کی اطلاع ملی تھی۔

کراچی میں 2 منزلہ عمارت گرگی

پولیس نے دوران تفتیش شہری شاہد علی کے قتل میں ملوث مقتول کے سگے بیٹے بلال ولد شاہد، بہو ماہ نور زوجہ بلال اور بیٹے بلال کے دو دوست احمر ولد عامر، انعام ولد ولید کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمہ سے مقتول کا موبائل فون اور موقع سے آلہ قتل ہتھوڑا اور پردہ، چادر برآمد ہوئی جس میں لاش کو لپیٹا گیا تھا۔

ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ مقتول شاہد علی نے 14 سال قبل بیوی کو طلاق دے دی تھی اور مقتول کا بیٹا اپنی والدہ کے ساتھ رہائش پذیر تھا، مقتول کی بیوی نے طلاق کے بعد نعمان نامی شہری سے شادی کرلی تھی جس کے بعد مقتول کا بیٹا دوستوں کے گھر رہنے لگا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ مقتول کے بیٹے بلال نے بھی شادی کرلی تھی اور اس کی دو بیٹیاں ہیں، بلال کی بیوی اپنے میکے میں رہائش پذیر تھی بیٹے بلال کے پاس رہنے کا ٹھکانہ نہیں تھا اور مقتول والد شاہد علی اپنے فلیٹ میں اکیلا رہتا تھا۔ مقتول کے بیٹے بلال نے اپنی بیوی اور دو دوستوں کے ساتھ باپ کے قتل کا منصوبہ بنایا تاکہ وہ والد کا فلیٹ حاصل کرکے اس میں رہائش اختیار کرسکے جبکہ دوستوں کو بلال کے والد کی پینشن سے ملنی والی رقم کا لالچ دیا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ عیدالاضحٰی کے روز بلال اپنی بیوی کے ہمراہ والد سے عید ملنے گیا تھا جہاں اس نے دوستوں کو بھی بلوایا ہوا تھا بلال نے منصوبے کے تحت اپنے بیوی اور دوستوں کے ساتھ والد کو قتل کیا اور فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم بلال شہر چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

The son killed the father with two friends in the greed of the flat.National News in Urdu.Karachi : Father suspected of killing wife, three sons

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button