پاکستان

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا بڑا اضافہ

  کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 28 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2363 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔

ہم نے مذاکرات کیے تو ن لیگ کی حکومت چلی جائے گی، عمران خان

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں جمعے کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 900 پر پہنچ گئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1372 روپے اضافے سے 2 لاکھ 8 ہزار 248 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

Today Gold Price by Rs 1600 Per Tola.Pkistani News in Urdu.Gold Prices Increased Again In Pakistan | Gold Rate 2024 | Gold Latest Updates | Breaking News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button