پاکستانشوبز

ایران نے مذاکرات میں دھوکا دیا تو امریکا مثبت ردعمل نہیں دے گا، امریکی نائب صدر

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا سے پاکستان جاتے وقت طیارے میں بیٹھنے سے قبل جے ڈی وینس نے میڈیا سے گفت گو میں کہا کہ امید ہے کہ صدر کی ہدایت پر مذاکرات کے لیے اسلام آباد جارہا ہوں، ایران سے مذاکرات مثبت ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمیں مذاکرات کے لیے کچھ رہنما اصول پیش کیے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق وینس کے ہمراہ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی موجود ہیں، جنہوں نے ایران کے مذاکرات کاروں کے ساتھ پہلے بھی بالواسطہ طور پر مذاکرات میں حصہ لیا تھا۔واضح رہے کہ امریکا کا ایران سے ان مذاکرات کا مقصد تہران کے جوہری اور بیلسٹک ہتھیاروں کے پروگرام اور مشرقِ وسطیٰ میں مسلح پراکسی گروہوں کی حمایت سے متعلق امریکی خدشات کو دور کرنا ہے۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ دوران مذاکرات اگر ایران نے خیرسگالی کا مظاہرہ کیا تو امریکا کھلے دل سے آگے بڑھے گا، اگر ایران نے ہمیں ہمیں دھوکا دینے کی کوشش کی تو امریکا مثبت ردعمل نہیں دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button