28مئی یوم تکبیر پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک سنہرا دن ہے
چاغی کے پہاڑوں پر اللہ ھو اکبر کا نعرہ بلند ہوا جسے پوری دنیا میں سنا گیا اور وطن عزیر پر حملہ کی خواہش لیے بھارتی حکومت کو جیسے سانپ سونگ گیا
ننکانہ صاحب(آواز نیوز)سنی تحریک کے ضلعی صدر ننکانہ صاحبزادہ حافظ فاران سہیل نے کہا ہے کہ یوم تکبیر جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے اپنے ایٹمی قوت ہونے کا اعلان کیا جس کے بعد پاکستان پر دشمنوں کی حملے کی خواہش دم توڑگئی۔
28مئی یوم تکبیر پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک سنہرا دن ہے جب چاغی کے پہاڑوں نے رنگ بدلافضائ اللہ اکبر کے نعروں سے گونجی اور پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی اور عالمی دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بن گیا۔
ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر سنی تحریک ننکانہ صاحبزادہ حافظ فاران سہیل نے28مئی یوم تکبیر کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ28مئی1998کا تاریخی دن جب پاکستان اسلامی دنیاکی پہلی ایٹمی قوت بنا24سال بعد بھی قوم کا جذبہ جواں آج کے دن پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے پوری دنیا پر دھاک بٹھا دی انہوں نے کہا کہ گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی یوم تکبیر انتہائی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔
عمران خان کا احتجاج کے حق میں پیر کو سپریم کورٹ جانے کا اعلان
28مئی ملکی وقار کی سر بلندی کا دن ہےیوم تکبیر ہر سال28مئی کو منایا جاتا ہے اور یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان دنیا کے سامنے پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرابلوچستان کے پہاڑوں سے پاکستان کی عظمت کا اعلان ہوا۔
تو دشمن کے عزائم خاک میں مل گئے چاغی کے پہاڑوں پر اللہ ھو اکبر کا نعرہ بلند ہوا جسے پوری دنیا میں سنا گیا اور وطن عزیر پر حملہ کی خواہش لیے بھارتی حکومت کو جیسے سانپ سونگ گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے28مئی1998کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر5کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد رکھا جاتا ہےپاکستان کے ایٹمی دھماکوں سے نہ صرف ملکی سرحدیں محفوظ ہوئیں بلکہ دشمن کا تکبربھی خاک میں مل کر رہ گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوم تکبیر کا نام ملتان کے انجینئر غضنفر عباس نے تجویز کیا تھا غضنفر عباس اب اس دنیا میں تو نہیں رہے لیکن ان کا تجویز کردہ نام ا?ج بھی پاکستانیوں کی زبان پر موجود ہے۔