کویت میں کرونا دوبارہ تیزی سے پھیلنے لگا
کویت میں کرونا دوبارہ تیزی سے پھیلنے لگا پروازیں بند ہونے اور روز مرہ زندگی متاثر ہونے کے خدشات
کویت (نمائندہ خصوصی) کویت میں کرونا بحران کے خاتمہ کے بعد روز مرہ زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی تھی ، تقریبات اور سماجی محافل کا اغاز ہو رہا تھا۔
کرونا متاثرین کی تعداد میں پھر تیزی سے اضافہ شروع ہو گیا، پچھلے ہفتہ روزا نہ نئے متاثرین کی تعداد کم ہو کر یومیہ 25 تک پہنچ گئی تھی جس میں پھر تیزی سے اضافہ شروع ہو چکا ہے۔
گذشتہ روز نئے متاثرین کی تعداد 178 تھی۔ ایک بار پھر پروازیں بند ہونے اور روز مرہ زندگی درہم برہم ہونے کے خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں، وہ تارکین وطن جو چھٹیاں گزارنے اپنے اپنے ممالک گئے ہوئے ہیں، چھٹیاں مختصر کر کے واپس کویت پہنچ رہے ہیں۔
kuwait coronavirus news today in urdu Video
انہیں خدشہ ہے کہ پروازیں بند ہونے کی صورت میں وہ اپنے ممالک میں پھنس کر رہ جائیں گے اور ان کی ملازمتیں خطرہ میں پڑ جائیں گی۔