سعودی عرب میں بہترین گائیکی فیسٹول نے سامعین کو ششدر کردیا
عرب فنکار نے نے بہت سے فصیح شاعری کے قطعات پیش کرکے مداحوں کو خوب محظوظ کیا، رپورٹ
ریاض(آواز نیوز)سعودی وزارت ثقافت نے ریاض کے بلیو وارڈ پر مرحوم مصور ابوبکر سالم کے تھیٹر میں ”فوشا سنگنگ“فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز کردیا۔
دوسرے ایڈیشن میں عرب فنکار محمد عبدو، فنکار لطفی بوشناق اور ابھرتی ہوئی سعودی فنکارہ اروی نے شرکت کی۔ اروی نے شاندار کنسرٹ پیش کیا۔ انہوں نے فصیح عربی شاعری اورزبردست راگ پیش کرکے حاضرین کو ششدر کردیا۔
غیرملکی ایجنسی کے مطابق عرب فنکار نے نے بہت سے فصیح شاعری کے قطعات پیش کرکے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔ انہوں نے غازی قصیبی کی شاہکار گانے ”تو خواب کی طرح آجا“” مشرق النور“ اور” مغرورہ“ پیش کئے۔
انہوں نے نزار کے شذرے بھی پیش کئے۔ ان شذرات میں ”فیصلہ “،“ کیفے میں“ اور” بہترین خبر“ جیسے کلام شامل تھے۔انہوں نے کچھ عرب فنکاروں کے کلام پیش کرنے کے ساتھ سعودی فنکاروں کے بھی کلام پیش کئے۔
انہوں نے سعودی شہزادے عبد الرحمن بن موسیٰ کی” محمد کے سوا کسی کی کچھ شان“ نہیں سعید الہندی کی” عقاب کا ٹھکانہ“ ،” بارش کا ترانہ“ اور جمیلہ عشاق کا” تیری یاد نے میرے پیار کو جگایا“ جیسے گانے پیش کئے۔
اس کے علاوہ بھی انہوں نے موسیقی سے لبریز بہترین گانے پیش کرکے سامعین کو سحر زدہ کرکے رکھ دیا۔تیونس کے گلوکار لطفی بوشناق نے سامعین کو گانے میں ساتھ شامل کرکے بڑا لائیو اجتماعی گاناگایا۔
انہوں نے مخصوص اور قدیم تصورات سے ہٹ کر سامعین کو ساتھ ملا کر گانا گایا اورسماں باندھ دیا۔ السلام طربی نے” محبت اور جنگ“ گایا ،” میرا دل محبت کا گھر“ ،” اگرمیرے دو دل ہوتے“ جیسے گانے گائے گئے۔
انہوں نے وزارت ثقافت کو محبت اور شکریہ کا پیغام بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ تیونس اورسعودی عرب کے باہمی انحصار پر مبنی تعلقات قائم ہیں،گائیکہ اروی نے سامعین کو مسحور کر دیا۔
ابھرتی ہوئی سعودی فنکارہ اروی نے ام کلثوم کے اقتباسات جیسے” ایک ہزار ایک راتیں“ اور” کل تم سے ملوں گا“ اسی طرح محمد عبد الوھاب کا اقتباس ”آپ کا درد“ جیسے کلاسیکل گانوں پر پرفارمنس دی۔ مرحوم سعودی گلو کار طلال مداح کا ”میرا دل ایک عرب لڑکی سے لگا ہوا ہے“جیسے گانے گائے۔
متحدہ عرب امارات، پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
اروی نے نے کہا میں وزارت ثقافت کی شکر گزار ہوں کہ مجھے ایسے باوقار اور شاندار موسیقی کی محفل میں بلایا اور بہترین فنکاروں کے ساتھ پرفارمنس کرنے کا موقع فراہم کیا۔
یہ فیسٹیول کوالٹی آف لائف پروگرام کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔ کوالٹی آف لائف پروگرام بھی سعودی عرب کے وژن 2030 کے پروگراموں میں سے ایک ہے۔
اس میں کلاسیکل عربی نظاموں کو جدید گانے کے لوازمات سے آراستہ کرکے اور بہترین فارمانس سے ملا کر مزید یادگار بنا دیا جاتا ہے۔