ایمپلائمنٹ فورم کویت کی خدمات ناقابل فراموش ہیں
کویت میں رھنے والے پاکستانیوں کے لیے کیرئیر ڈویلپمنٹ اور حصول روزگار میں معاونت کے ضمن میں پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کی خدمات ناقابل فراموش ہیں
کویت (خصوصی نامہ نگار ) ایمپلی ئمنٹ فورم کویت سرزمین کویت میں ہموطنوں کے لیے کیریئر ڈویلپمنٹ کے شعبہ میں شبانہ روز مصروف عمل ہے ۔ اور سینکڑوں بے روزگار لوگ پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کی ٹیم کی مدد سے بہترین ملازمت حاصل کر چکے ہیں۔
پاکستانی کمیونٹی کے لیے کیرئیر ڈویلپمنٹ کے شعبے میں گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بریٹین انٹرنیشنل اکیڈمی نے مورخہ 22 دسمبر بروز جمعرات ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا اس خوبصورت پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہوا جس کی سعادت ڈاکٹر حافظ رحمت اللہ خان نے حاصل کی جبکہ محترمہ روبیلہ غزل نے حمدونعت پیش کی۔
نظامت کے فرائض مس سعدیہ نے انجام دیے پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے صدر محمد عرفان عادل کو دس سالہ سفر پر گفتگو کرنے کےلئے دعوت دی۔
محمد عرفان عادل نے پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کی خدمات اور کارناموں پر روشنی ڈالی اور ایک دہائی کے دوران PEFK ٹیم کی کامیابیوں کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت (PEFK) اپنی نوعیت کا پہلا اور واحد پاکستانی فورم ہے جو خالصتاً ملازمت کے حصول، کام کرنے والے پیشہ ور افراد اور کویت میں مقیم پاکستانی طلباء کو کیرئیر میں مدد فراہم کرنے کے لیے مصروف عمل ہے۔ PEFK ایک غیر سیاسی اور غیر سرکاری تنظیم ہے جس کی بنیاد 2010 میں رکھی گئی تھی۔
جس کا مقصد کویت میں ہر ایک کو خاص طور پر پاکستانی شہریوں کو کیریئر کی رہنمائی فراہم کرنا ہے، اور ان لوگوں کی مدد کرنا ہے جن کے کیریئر کی ترقی میں مدد کی ضرورت ہے، بغیر کسی مذہب، قومیت یا نسل ہم یہاں انسانیت کی خدمت کے لیے موجود ہیں اور تمام ہموطنوں کا کیریئر ہمارے لیے قیمتی ہے۔ ہمارا مقصد کویت میں اپنی کمیونٹی کو بہترین کیریئر ڈویلپمنٹ کونسلنگ اور جاب ہنٹنگ گائیڈنس فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اللہ سبحان وتعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ اس کی توفیق اور کرم سے، PEFK ٹیم نے بے شمار طلباء اور بے روزگار امیدواروں کو کیریئر کی رہنمائی فراہم کی، اپنے آغاز سے لے کر اب تک سینکڑوں ملازمت کی تلاش اور ملازمت کی بہتر جگہ اور حصول میں مدد فراہم کی۔
انہوں نے پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کے انعقاد پر بی آئی اے ٹیم بالخصوص عاطف سہیل اسلم کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔اسکے بعد جناب شہزاد سلیم جو کہ ایک معروف ورکنگ پروفیشنل ھیں نے پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ PEFK اپنی نوعیت کا بہترین پلیٹ فارم ہے جو بے روزگار امیدواروں کو ان کی ملازمت کی تلاش اور کیریئر کی رہنمائی میں بہت مدد فراہم کرتا ہے۔ میں واقعی میں PEFK ٹیم کی انتھک اور شاندار خدمات سے متاثر ہوں جو ایک دہائی سے ہر ایک کی بہترین صلاحیت کے ساتھ مدد کر رہی ہے۔
میں معاشرے کے لیے اس فورم کے نمایاں تعاون کو سراہتا ہوں اور اپنے ہر طرح کے تعاون اور حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب انور علی جو کہ ایک مشہور ٹرینر، موٹیویشنل سپیکر، ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ریکروٹمنٹ، PEFK ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے نائب صدر نے پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے ساتھ اپنا تجربہ، سفر اور خوشگوار یادوں کو شیئر کیا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے PEFK کو شاندار ٹیم، بہترین قیادت اور ٹیم ورک کی موثر حکمت عملی سے نوازا ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ مجھے پچھلی دہائی میں PEFK کے ساتھ مختلف سافٹ سکلز اور لیڈر شپ ٹریننگ کا شاندار تجربہ رھا ہے۔ اور ھم مستقبل میں بھی اس سلسلے کو بہتر طور پر جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور کیریئر کی ترقی میں اپنی صلاحیت، وسائل اور تجربے کے مطابق کمیونٹی کی خدمت کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کوویڈ 19 وبائی صورتحال میں PEFK ٹیم کی کیریئر امدادی خدمات اور بے روزگار امیدواروں کی ملازمت کی تلاش اور تقرری میں مدد کرنے کی تعریف کی۔ VOOP میڈیا کے سی ای او جناب طارق اقبال نے کہا کہ کمیونٹی کے لیے PEFK کی خدمات بہترین
اور ناقابل فراموش ہیں۔ یہ ایک عظیم صدقہ جاریہ اور بابرکت کام ہے۔ PEFK پاکستان کے سافٹ امیج کو فروغ دے رہا ہے اور کمیونٹی سروسز میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
بریٹین انٹرنیشنل اکیڈمی کے اکیڈمک ڈائریکٹر جناب عاطف سہیل اسلم نے پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کی کمیونٹی کے لیے کیرئیر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے گرانقدر خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
کہا کہ کیرئیر ڈویلپمنٹ، جاب سرچ اسسٹنس، پروفیشنل سی وی رائٹنگ سکلز، ضروری سافٹ اور ہارڈ سکلز کی تربیت فراہم کرنے کے شعبے میں پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کی ٹیم کی شاندار خدمات نا قابل فراموش ھیں اور ھم ان خدمات کا اعتراف کرتے ھوئے ان کی مزید کامیابیوں کےلئے دعا گو ھیں۔
Overseas pakistani tarkeen e watan
ان کی بے شمار خدمات جیسے کیرئیر کاؤنسلنگ، پیشہ ورانہ اور تکنیکی مہارتیں، اور بے روزگار امیدواروں کی ملازمت کی تلاش اور ملازمت کی جگہ میں مدد کرنا شامل ھیں۔
ہمیں کمیونٹی کے لیے ان کے کردار اور خدمات کے اعتراف میں PEFK ٹیم کے اعزاز میں اس طرح کے خوبصورت تقریب کی میزبانی کرنے پر خوشی ہے۔ انہوں نے یہاں کویت میں طلباء کو BIA کی تعلیمی خدمات کے بارے میں ایک جامع پریزینٹیشن دی۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے ساتھ کیرئیر کاؤنسلنگ ، طلباء اور کام کرنے والے پیشہ ور افراد کے لیے مختلف تربیتوں میں اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
ذیشان ظہور کا قتل افسوسناک واقعہ ہے: سابق وزیر اعلی بلوچستان
باہمی تعاون کا یہ خوبصورت سلسلہ جاری رھے گا اسکے بعد خلیل احمد، نائب صدر PEFK ایجوکیشن ڈویژن نے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم BIA کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور PEFK ٹیم کے لیے اتنی شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ انہوں نے کویت میں طلباء کے لیے بی آئی اے کی تعلیمی خدمات کو سراہا-