یو اے ای کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد
سیلاب متاثرین کے لیے بھی ریلیف کیمپ قائم کیے جائیں گے اس مشکل گھڑی میں امارات کی حکومت اور اماراتی ہلال احمر پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی -اماراتی ہلال احمر کے ڈائریکٹر حمد بخیت الرومیتی
متاثرین کے لیے خیمہ بستی کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ جب تک ان کے پکے گھر تعمیر نہیں ہوجاتے جب تک سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے نہ رہیں حمد بخیت الرومیتی
یو اے ای کی جانب سے میر پورخاص میں متاثرین کیلئے خیمہ بستی کا قیام کراچی : متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد اور ان کی بحالی کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں یو اے ای ہلال احمر کے تحت میرپورخاص کے شہر جھڈو میں سیلاب متاثرین کے کیلئے خیمہ بستی قائم کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق سیلاب متاثرین کو مذکورہ خیمہ بستی میں منتقل کردیا گیا، اماراتی ہلال احمر کے امدادی کارکنان سیلاب متاثرین کو کھانے پینے کی اشیا سمیت دیگر سامان فراہم کررہے ہیں۔
متاثرین کے لیے خیمہ بستی کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ جب تک ان کے پکے گھر تعمیر نہیں ہوجاتے جب تک سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے نہ رہیں۔
اماراتی ہلال احمر کے ڈائریکٹر حمد بخیت الرومیتی کا کہنا ہے کہ جلد باقی علاقوں کے سیلاب متاثرین کے لیے بھی ریلیف کیمپ قائم کیے جائیں گے اس مشکل گھڑی میں امارات کی حکومت اور اماراتی ہلال احمر پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
سعودی عرب،غیرقانونی دراندازی کے سہولت کارکو10سال قید
یو اے ای کی جانب سے میر پورخاص میں سیلاب متاثرین کیلئے خیمہ بستی کا قیام کے موقع پر ماراتی ہلال احمر کے ڈائریکٹر حمد بخیت الرومیتی لوگوں سے بات چیت کررہے ہیں دوسری جانب لگائے گئے خیمہ بستی