کھیل و کھلاڑی

کھلاڑیوں کی سکیورٹی بڑی اہم ہے

ون ڈے ورلڈکپ اگلے سال بھارت میں ہی ہوگا ،امید ہے پاکستان ٹیم بھارت آئے گی‘انوراگ ٹھاکر

کھلاڑیوں کی سکیورٹی بڑی اہم ،ٹیم کے پاکستان جانے کا فیصلہ وزارتِ داخلہ کرےگی ‘بھارتی وزیر کھیل
نئی دہلی ( آوازنیوز) بھارت کے وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے واضح کیا ہے کہ کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان جانے کا فیصلہ وزارتِ داخلہ کرے گی کیونکہ ہمارے کھلاڑیوں کو وہاں سکیورٹی خدشات ہیں ، ون ڈے ورلڈکپ اگلے سال بھارت میں ہی ہوگا۔

جس میں دنیا کی تمام بڑی ٹیمیں میں شرکت کریں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیاکپ 2023ءمیں پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے سخت ردعمل پر بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر طیش میں آگئے۔

شاہین آفریدی نے اپنے بھتیجے کو ترقی کا فارمولا بتادیا

،انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے کھیل میں بھارت کی شراکت داری بہت زیادہ ہے جیسے کوئی نظر انداز نہیں کرسکتا، ون ڈے ورلڈکپ اگلے سال بھارت میں ہی ہوگا اور تمام ٹیمیں جو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں وہ سب مدعو ہیں،

مجھے امید ہے کہ پاکستان ٹیم آئندہ برس ورلڈ کپ کھیلنے بھارت آئے گی۔انوراگ ٹھاکر کا مزید کہنا ہے کہ کئی مرتبہ پاکستان ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا اور یہاں کھیلا ہے، میں توقع کرتا ہوں کہ سب ٹیمیں آئیں گی اور مقابلہ کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی ٹیم کے جانے کے حوالے سے فیصلہ وزارت داخلہ کرے گا کیونکہ کھلاڑیوں کی سکیورٹی بڑی اہم ہے اور ہماری ٹیم کو وہاں سکیورٹی خدشات ہیں۔

Cricket News India | Sports News in Urdu | BCCI vs PCB: Home Ministry will decide as player’s security is most important, says Anurag Thakur

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button