کھیل و کھلاڑی

فخر نے سب سے زیادہ قربانی دی ہے! انہیں کپتان بنانا چاہیے، یونس خان بول اٹھے

2009 میں پاکستان کو ورلڈکپ جتوانے والے کپتان یونس خان نے بھی قومی ٹیم کی کپتانی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پہلے راؤنڈ سے قومی ٹیم کے باہر ہونے پر مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ فخر زمان کو بابراعظم کی جگہ کپتانی دینی چاہیے۔

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

انہوں نے کہا کہ رضوان، شاہین اور بابراعظم کے نام قیادت کیلئے گردش کررہے ہیں لیکن اوپنر فخر زمان نے ٹیم کیلئے سب سے زیادہ قربانی دی ہے، وہ کیوں قیادت کے اہل نہیں کیا وہ پررفامر نہیں ہیں؟۔سابق کپتان نے کہا کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 میں بھی فخر زمان کی نیوزی لینڈ کیخلاف اننگز میں پاکستان کو اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی امید دلائی تھی۔ فخر واحد کرکٹر ہیں جنہوں نے ٹیم کیلئے اپنی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی وہ 4، 5 نمبر پر آکر کھیل رہے ہیں، تو

واضح رہے کہ گرین شرٹس ایونٹ امریکا اور بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹی20 ورلڈکپ کے گروپ راؤنڈ سے ہی باہر ہوگئے تھے۔

Pride has Sacrificed the Most.Sports News in Urdu.Who conspired against Younis Khan?.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button