بھارت ٹی ٹونٹی چمپئن بنے
یہی چاہوں گا بھارت ٹی ٹونٹی چمپئن بنے لیکن سیمی فائنل کیلئے میری چار ٹیمیں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ ہیں‘ سابق بھارتی کپتان

لندن ( آوازنیوز)سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے پیشگوئی کی ہے کہ آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموںمیں پاکستان بھی شامل ہوگا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کپتان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ میں یہی چاہوں گا کہ بھارت ٹی ٹونٹی چمپئن بنے لیکن سیمی فائنل کیلئے میری چار ٹیمیں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ ہیں۔
میں اس موقع کا انتظار کر رہا تھا، بابر اعظم
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کو بھی میگا ایونٹ میں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، آسٹریلیا کی موجودہ پلیئنگ کنڈیشنز بالکل ویسی ہی ہیں جیسی ستمبر اور اکتوبر میں جنوبی افریقہ میں ہوتی ہیں
اس لئے جنوبی افریقی کھلاڑیوں کو ایسی کنڈیشنز کی عادت ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ ہماری ٹیم متوازن ہے اور کمبی نیشن بھی اچھا ہے، مجھے امید ہے کہ ہماری ٹیم دور تک جائے گی۔