کھیل و کھلاڑی

ورلڈکپ میچ یادگار بنائیں گے‘شاہین شاہ آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف ورلڈکپ میچ میں ایسی کارکردگی پیش کرنا چاہتا ہوں جسے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں۔

بھارت کیخلاف ورلڈکپ میچ میں یادگار کارکردگی پیش کرنا چاہتا ہوں ‘شاہین شاہ آفریدی
میلبرن ( آوازنیوز) ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے پیسر نے کہا کہ کیریئر میں ایسا وقت آتا ہے کہ آپ اپنی پہچان بنانے کے لئے پرعزم ہوتے ہیں، ایسے مواقع بڑی ٹیموں کیخلاف ہی ملتے ہیں۔

گزشتہ برس میرا بھارت کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی میچ تھا، پاکستان کبھی ورلڈکپ میں روایتی حریف سے نہیں جیتا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں یادگار کارکردگی پیش کرنے کا عزم لیے میدان میں اترا، میں روہت شرما کی ان سوئنگ یارکر پر مشکلات کا مشاہدہ کرچکا تھا۔

کھلاڑیوں کی سکیورٹی بڑی اہم ہے

ان کا کہنا تھا کہ پہلی گیند ہی ایسی کی، میں شعیب ملک کے ساتھ کھڑا تھا، انہوں نے پوچھا کہ کیا گیند سوئنگ ہورہی ہے میں نے کہا کہ زیادہ نہیں، لوکیش راہول کو لینتھ بال کرو، یہ تیر نشانے پر بیٹھا، وکٹ شعیب ملک کے مرہون منت تھی۔

Shaheen Afridi Latest News in Cricket | Sport News in Urdu | Score – Shaheen Shah Afridi declared fit, will be in action for t20 World Cup – Geo Super

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button