کھیل و کھلاڑی
شاہین آفریدی نے اپنے بھتیجے کو ترقی کا فارمولا بتادیا
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بھتیجے فرحان آفریدی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں ترقی کا فارمولا بتادیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بھتیجے کو ترقی کا فارمولا بتادیا
لاہور ( آوازنیوز) سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو کو شاہین شاہ آفریدی نےاپنے اکاونٹ پر شیئر کیا ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بھتیجے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے بھتیجے فرحان ہمیشہ خوش رہو ۔
انہوں نے اپنے بھتیجے کو ترقی کا فارمولا بتاتے ہوئے کہا کہ ارادے اونچے اور پاوں اپنے زمین پر رکھنا ، یہی کامیابی کا فارمولا ہے۔