سپر ایٹ مرحلہ: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دے دی
سینٹ لوشیا: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دے دی۔
سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 45 ویں میچ میں انگلینڈ کی ٹیم 164 رنز کے تعاقب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنا سکی۔
سیم کرن 10 اور جوفرا آرچر 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
سپر ایٹ راؤنڈ: بھارت نے افغانستان کو 47 رنز سے ہرادیا
جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج اور کیگیسو رباڈا نے 2، 2 جبکہ اوٹنیل بارٹمین اور اینرک نوکیے نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز اسکور کیے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیوڈ ملر 43، ریزا ہینڈرکس 19، ہینرک کلاسن 9، کپتان ایڈن مارکرم 1 اور مارکو جینسن 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ٹرسٹن اسٹبز 12 اور کیشو ماہراج 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 4 جبکہ عادل راشد اور معین علی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔