میرا ڈونا کی قیمتی گھڑی بھارتی ریاست آسام سے برآمد
نئی دہلی(آواز نیوز )ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر میرا ڈونا کی یادگار اشیا میں سے چرائی گئی قیمتی گھڑی بھارتی ریاست آسام سے برآمد ہوگئی۔
عالمی میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کے گھر سے ارجنٹینا کے آنجہانی فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کی قیمتی گھڑی برآمد کرلی۔
شاہد آفریدی مزید 2 سال کھیلے تو ان کی 6 فرنچائز پوری ہوجائیں گی: عاقب جاوید
یہ گھڑی دبئی میں قائم میرا ڈونا کی یاد گار اشیا کے میوزیم سے چرائی گئی تھی۔ جہاں گھڑی چرانے والا بھارتی شخص 2016 سے سیکیورٹی گارڈ تھا۔
37 سالہ سیکیورٹی گارڈ کی شناخت واجد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔بھارتی پولیس نے بتایا کہ سوس میڈ ہوبلوٹ سنگل ایڈیشن گھڑی کی قیمت 26 ہزار 500 ڈالر کے لگ بھگ ہے اور اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس پر میرا ڈونا کی تصویر، ان کے دستخط اور ان کی جرسی کا نمبر 10 بھی نقش ہیں۔
Valuable watch of Meera Donna news in urdu Video