عمر میں اضافے کیلئے صرف یہ 7 عادات اپنالیں
بوسٹن،امریکا(آواز نیوز)حال ہی میں 700,000 سے زائد افراد پر کی گئی ایک نئی تحقیق نے ان عادات کا جائزہ لیا ہے جنہیں اگر ادھیڑ عمری میں اپنالیا جائے تو طویل زندگی حاصل کی جاسکتی ہے بنسبت ان لوگوں کے جنہوں نے ان عادات کو ترک کیا ہوا ہے۔
وہ عادتیں درج ذیل ہیں۔۔۔1) جسمانی طور پر متحرک رہیں۔۔۔2) تمباکو نوشی مت کریں۔۔۔3) منشیات اور شراب نوشی سے دور رہیں۔۔4) صحت مند خوراک کھائیں۔۔5) ذہنی تناو¿ میں کمی لائیں۔۔6) بھرپور نیند لیں۔۔7) مثبت معاشرتی تعلقات برقرار رکھیں۔۔تحقیق میں بتایا گیا کہ 40 سال کی عمر کے افراد ان تمام عادات کو اپنانے پر اوسطاً 24 سال زیادہ زندہ رہ سکتے ہیں جبکہ ان عادات کی حامل خواتین دیگر خواتین کے مقابلے میں 21 سال اضافی عمر حاصل کر سکتی ہیں۔
170کروڑ کے اثاثوں کی خبر پر منوج باجپائی کا دلچسپ ردعمل
مذکورہ بالا تحقیق کے نتائج بوسٹن میں امریکن سوسائٹی فار نیوٹریشن کے اجلاس میں پیش کیے گئے ہیں۔ مطالعہ کے پیش کنندہ اور امریکی محکمہ برائے سابق فوجیوں کے امور کے ہیلتھ سائنس کے ماہر ڑوان مائی نگوین نے بتایا کہ ہم واقعی حیران تھے کہ محض 7 عادات اپنانے سے کتنے فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
7 habits to increase your age | Health News in Urdu | Just adopt these 7 habits to increase your age