شوبز
نواز الدین صدیقی کی اہلیہ کا گھر پر ہراساں کیے جانے کا الزام
ایسا محسوس ہوتا ہے شوہر کے گھر میں بند ہوں،مجھے گھر سے باہر نکلنے سے ڈر لگتا ہے، عالیہ صدیقی

ممبئی (یواین پی) بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے الزام لگایا ہے کہ انہیں ان کے گھر پر ہراساں کیا جاتا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں عالیہ صدیقی نے کہاکہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے گھر میں بند ہیں اور مجھے گھر سے باہر نکلنے سے ڈر لگتا ہے۔
ان کا یہ الزام نواز الدین صدیقی کی والدہ کی جانب سے ان کے خلاف جائیداد کے تنازع پر درج مقدمے کے بعد سامنے آیاہے۔
ڈرامہ ایک تھی لیلیٰ نے ناظرین کی بڑی تعداد کو اپنے سحر میں جکڑرکھا ہے
بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ صورتحال اس وقت تبدیل ہوئی جب وہ دبئی سے اپنے شوہر کے گھر واپس آئیں اور ان کا اپنی ساس کے ساتھ جھگڑا بھی ہوا۔