شوبز

عامر خان اپنی نئی فلم ”ستارے زمین پر“ کی شوٹنگ آئندہ ماہ سے شروع کرینگے

لاہور (آواز نیوز) اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ اپنی نئی فلم ”ستارے زمین پر“ کی شوٹنگ آئندہ ماہ سے دارالحکومت دہلی میں شروع کریں گے۔

عامر خاں کی فلم ”تارے زمین پر“ 2007 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس بلاک بسٹر فلم نے اربوں روپے کمائے تھے۔

نارضگیاں ختم ،اداکار گووندابن بلائے ہی بھانجی کی شادی میں پہنچ گئے

اس فلم نے ایک انوکھے موضوع کو عوام کے سامنے پیش کیا تھا۔ یہ کہانی ایسے بچے کی تھی جو پڑھنے لکھنے میں دشواری کے مرض مبتلا ہوتا ہے

۔اس جاندار کہانی نے اب تک فلم بینوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ جب مسٹر پرفیکشسنسٹ نے ”لال چڈھا سنگھ“ کی ناکامی کے بعد کچھ عرصے کے لیے فلم انڈسٹری سے وقفہ لیا اور پھر فلم ”ستارے زمین پر“ بنانے کے اعلان سے انٹری لی تو مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی۔

عامر نے کہا تھا کہ فلم کا تھیم ’تارے زمین پر‘ جیسا ہی ہے لیکن یہ فلم آپ کو ہنسائے گی اور تفریح فراہم کرے گی۔ ہم نے یہ نام بہت سوچ سمجھ کر رکھا ہے۔

ہم سب میں خامیاں ہیں، ہم سب میں کمزوریاں ہیں، لیکن ہم سب میں کچھ خاص بھی ہے، اس لیے ہم اس موضوع کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

ستارے زمین پر جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ تارے زمین پر کا تسلسل ہے میں ان بچوں کی کہانی ہے جن کے اپنے کچھ طبی مسائل ہیں جس کے باعث وہ دیگر بچوں سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔

فلم بنانے کے اعلان کے بعد سے عامر خان نے ایک لمبی چپ سادھ لی تھی جس سے خدشہ پیدا ہوگیا تھا کہ شاید اس پروجیکٹ پر کام کرنے کا سلسلہ رک گیا ہے یا عامر خان نے کچھ نیا سوچا ہے۔

تاہم اب اداکار نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی اگلی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی آئندہ ماہ سے شوٹنگ کی تیاری کر رہے ہیں۔ شوٹنگ بظاہر دہلی کے مختلف مقامات پر ہوگی جس میں لال قلعہ، لودھی گارڈن، پرانی دلی اور تھایا گراج اسٹیڈیم شامل ہیں۔

Aamir Khan News in Urdu.Showbiz News in Urdu.Aamir Khan will start shooting for his new film "Stare Zameen Par” from next month.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button