شوبز

اداکارہ یمنیٰ زیدی اداکار وہاج علی کے کام کی معترف

میرے خیال میں کسی بھی چیز کو بریک دینا، بہتر کرنا یا بدلنا ضروری ہوتا ہے

لاہور (آواز نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا ہے کہ نئے ڈرامہ سیریل ” تیرے بن “ کیلئے میں نے اپنا لک ، اداکاری پچھلے تمام کرداروں سے مختلف کرنے کی کوشش کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرویو کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں کسی بھی چیز کو بریک دینا، بہتر کرنا یا بدلنا ضروری ہوتا ہے۔

چاہے وہ گھر کا فرنیچر ہو یا آپ کی ظاہری شخصیت ہو، میری کوشش یہ ہے کہ یہ بدلاو سکرین پر اسی طرح نظر آئے جس طرح سوچا ہے۔

ماڈلز کیخلاف مہم چلانے والے درجنوں سوشل میڈیا اکاونٹس بھارت سے آپریٹ ہوے

ساتھی اداکار وہاج علی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ وہاج ایک کمال اداکار ہیں اور اس بار مرتسم کے کردار میں ان کی پرفارمنس دیکھ کر میں خود حیران ہوں، انہوں نے بہترین کام کیا ہے ۔

Actor Wahaj Ali News in Urdu | Yamuna Zaidi News in Urdu | Actress Yumna Zaidi Share Her Experience to Working with Wahaj Ali in Drama Serial #TereBin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button