شوبز
اداکارہ صوفیہ مرزا کے خلاف 50کروڑ روپے ہتک عزت کا دعوی دائر
لاہور(آواز نیوز)اداکارہ صوفیہ مرزا کے خلاف 50کروڑ روپے ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا گیا جس پر عدالت نے اداکارہ کو نوٹس جاری کر دیا ۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے روبرو درخواست گزار عمر فاروق ظہور کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ صوفیہ مرزا درخواست گزار عمر فاروق ظہور کی سابق اہلیہ ہیں۔
دونوں کے مابین کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اور اس دوران صوفیہ مرزا مسلسل عمر فاروق ظہور کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کررہی ہیں جس سے ان کی شہرت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
وکیل نے استدعا کی کہ عدالت صوفیہ مرزا کے خلاف 50کروڑ روپے کی ہتک عزت کی ڈگری جاری کرے ، سیشن عدالت نے صوفیہ مرزا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7ستمبر تک جواب جمع کروانے کا حکم دےدیا۔
پریڈیٹر کے پانچویں سیکیوئل پری 5اگست کوریلیز کی جائے گی
Actress Sofia Mirza Latest News in Urdu Showbiz News in Urdu