شوبز
پاکستان میں بہترین ٹیلنٹ موجود ، صرف آگے آنے کے مواقع دینے کی ضرورت ہے ، احسن خان

لاہور (آوازنیوز) خوبرو اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے صرف ان کو آگے آنے کے مواقع دینے کی ضرورت ہے ، ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری اس وقت اپنے عروج کے دور سے گزر رہی ہے اور فلم انڈسٹری بھی بہتری کی طرف جا رہی ہے ،
عتیقہ اوڈھو ترکی کے ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھانے کیلئے تیار
ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں نیا ٹیلنٹ تلاش کرنا چاہیے جو مستقبل میں سینئرز کا خلا ءپر کر سکے۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احسن خان نے کہا کہ ہمارے پاس موضوعات کی کمی نہیں بلکہ ایسے موضوعات ہیں جن پر بے شمار فلمیں بن سکتی ہیں ، روایتی فلمیں دیکھ کر لوگ اکتاہٹ محسوس کرنا شروع کر دیتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ نئے اور اچھوتے موضوعات پر فلمیں بنائی جائیں ،حال ہی میں فلموں کی کامیابی کی بنیادی وجہ بھی نئے موضوعات تھے