شوبز

بھارتی اداکارہ 24برس کی عمر میں چل بسیں

اینڈریلا شرما دو مرتبہ کینسر کو شکست بھی دے چکی تھیں، میڈیا رپورٹ


ممبئی (آوازنیوز)نوجوان بھارتی اداکارہ اینڈریلا شرما 24 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اینڈریلا شرما ایک ہفتے تک دماغ پر فالج کے حملے سے لڑنے کے بعد اتوار کی صبح انتقال کر گئیں۔

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر مرشد آباد کی رہائشی اینڈریلا شرما بھارت میں بنگالی ٹی وی کا جانا پہچانا چہرہ تھیں۔

ہالی ووڈ کے معروف اداکار نے خودکشی کر لی

اینڈریلا شرما جیو کاتھی، جھومر اور جبن جیوتی جیسی سیریلز میں کام کر چکی ہیں۔اینڈریلا شرما دو مرتبہ کینسر سے لڑ کر صحتیاب ہونے کے بعد 2015میں دوبارہ سکرین پر آئی تھیں۔

Aindrila Sharma Death News in Urdu | Showbiz News in Urdu | Actress Aindrila Sharma Death News Update || Aindrila Sharma Last Videos || Aindrila Sharma Update

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button