شوبز

ہالی ووڈ کے معروف اداکار نے خودکشی کر لی

نیو یارک (آوازنیوز)ہالی و وڈ سیریز پاور رینجرز سے شہرت پانے والے معروف اداکار جیسن ڈیوڈ فرانک نے خودکشی کر لی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیسن ڈیوڈ فرانک کے مینیجر جسٹن ہنٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ 49سالہ اداکار اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

تاہم ان کی جانب سے جیسن کی موت کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔میڈیا رپورٹس میں جیسن ڈیوڈ فرانک کی موت کی وجہ خودکشی بتائی جا رہی ہے۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان ڈینگی بخار میں مبتلا

تاہم ان کی خودکشی کی وجوہات بھی سامنے نہیں آ سکی ہیں۔دوسری جانب ہالی وڈ اداکار کی فیملی اور دوستوں نے ان کی ذاتی زندگی کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست کی ہے۔

جیسن ڈیوڈ فرانک پاور رینجرز سیریز میں بچوں کی فلم مائٹی مورفن میں ٹومی اولیور کے کردار سے مشہور ہوئے تھے۔

Jason David Frank Cause of Death | Showbiz News in Urdu | Jason david frank last video before death-Jason david frank cause of death-Jason david frank funeral

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button