شوبز

پاکستانی فیشن ماڈل البا باجوہ بھی نیٹ فلکس سیریز میں کاسٹ کر لیے گئے

پاکستانی فیشن ماڈل البا باجوہ بھی نیٹ فلکس سیریز میں کاسٹ کر لیے گئے

کراچی (آواز نیوز )پاکستانی فیشن ماڈل البا باجوہ بھی امریکی اسٹریمنگ اور پروڈکشن کمپنی نیٹ فلکس کے ایک شو میں کاسٹ کر لیے گئے ہیں۔

پاکستانی فیشن جریدے ہیلو پاکستان کے مطابق البا باجوہ ایک ہٹ نیٹ فلکس شو سے اداکاری کا آغاز کرتے ہوئے ماڈلنگ سے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس کے اس شو کی تفصیلات کو فی الحال خفیہ رکھا جا رہا ہے۔

البا باجوہ نیٹ فلکس جیسی نامور اور بڑی انڈسٹری میں قدم رکھنے والے پہلے پاکستانی ماڈل ہیں۔دوسری جانب البا باجوہ کی جانب سے بھی اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر اس خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔

البا باجوہ کا کہنا ہے کہ آپ میں سے بہت سے لوگوں نے مجھے نیٹ فلکس شو میں کام کرنے سے متعلق خبر پر جواب دینے کے لیے میسجز کیے ہیں کیونکہ یہ بات کرنے کا بہترین وقت ہے لیکن میں نے اس نیٹ فلکس شو پر تبصرہ نہ کرنے کا انتخاب کیا،

عالیہ بھٹ کی پہلی ہالی ووڈفلم کا ٹریلر ریلیز

کیوں کہ میری کامیابی ہی بس میرا جواب ہے۔واضح رہے کہ البا باجوہ متعدد بین الاقوامی مشہور ترین برانڈز کے لیے بطور ایمبیسڈر کام کر چکے ہیں۔

Alba Bajwa Cast in the Netflix Series | Showbiz News in Urdu | Alba Season 2 : Release Date, Tarailer, Plot & Cast, Is It Renewed 0r Cancelled ? | Series Studio

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button