شوبز
عالیہ بھٹ کی ہم شکل مل گئی
ایسے میں ایک بار پھر بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہم شکل سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کیے ہوئے ہے
ممبئی (آواز نیوز) سوشل میڈیا پر ان دنوں سلیبرٹیز ہم شکل بآسانی توجہ حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس میں اداکارہ سے ملتی جلتی لڑکی کو ان جیسی مسکراہٹ اور ہیئر کٹ کے ساتھ ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں موجود ہم شکل لڑکی کا اکاونٹ ’روشنی انصاری‘ کے نام سے بنا ہوا ہے جس میں حال ہی میں عالیہ بھٹ کی ایڈیٹ ویڈیو کے ساتھ بنی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
جھانوی کپور فلم ہیلن میں کام کریں گی
ویڈیو میں روشنی کو عالیہ بھٹ کی مشہور فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کے ڈائیلاگز کاپی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین روشنی کو عالیہ کی کاپی قرار دے رہے ہیں۔