شوبز

انجلینا جولی کا ہالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان

نیویارک (آواز نیوز) عالمی شہرت یافتہ اداکارہ انجلینا جولی نے کہا ہے کہ ہالی ووڈ صحت کے لیے اچھی جگہ نہیں ہے اس لیے میں ہالی ووڈ چھوڑنا چاہتی ہوں۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری صحت طویل عرصے سے ٹھیک نہیں ہے، میرا جسم ذہنی دباو برداشت نہیں کرتا ہے،

میری بلڈ شوگر بھی کنٹرول میں نہیں رہتی، مجھے اپنی طلاق سے 6 ماہ قبل اچانک لقوہ ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہالی ووڈ میں ہوں میری ایک عام انسان طرح کوئی پرسکون سماجی زندگی نہیں ہو سکتی کیونکہ میں جب بھی گھر سے باہر نکلتی ہوں میڈیا کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہوں،

اجے دیوگن فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

اسی لیے اب میں کمبوڈیا میں زیادہ وقت گزارنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بہت ہی اتھلی جگہ پر پرورش پائی ہے، ہالی ووڈ صحت کے لیے بالکل اچھی جگہ نہیں ہے۔

انجلینا جولی نے یہ بھی کہا کہ اگر میں ابھی اپنے کیریئر کا آغاز کر رہی ہوتی تو اداکارہ تو بالکل نہیں ہوتی، جب میں نے کیریئر کا آغاز کیا تھا تو اس بات کی توقع نہیں تھی کہ اتنی شہرت ملے گی۔

Angelina Jolie News in Urdu | Hollywood News in Urdu Angelina Jolie Reveals Plans to LEAVE Hollywood After Divorce Battle |Awaz News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button