انوشکا اور ویرات کی سوال ، جواب کی ویڈیو وائرل
باؤنسر سے ڈر لگتا ہے، کوہلی … میں نڈر ہوں مجھے کسی چیز سے ڈر نہیں لگتا، انوشکا
ممبئی (آواز نیوز) بالی ووڈ جوڑی انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی سوال وجواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما اور شوہرکرکٹر ویرات کوہلی نے مداحوں کیلئے ایک دوسرے سے سوال وجواب کا سیشن رکھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
انوشکا نے ویرات سے پوچھا کہ’گھر میں آپ اپنا مثالی اتوار کس طرح گزارنا پسند کریں گے؟جس پر ویرات نے کہا کہ’ہم اپنے فیملی روم میں کافی کا کپ لئے بیٹی وامیکا کے ساتھ وقت گزاریں گے، کھیلیں گے، تصاویر والی کتابوں میں رنگ بھی بھریں گے’، جب بیٹی سو جائے گی تو پھر کچھ دیر کیلئے ٹی وی پر کوئی فلم دیکھیں گے۔
انوشکا نے سوال کیا کہ چھٹیاں کہاں گزارنا چاہیں گے؟ جس پر کوہلی نے کہا کہ چھٹیوں میں وامیکا کے ساتھ جنوبی افریقہ کے سفاری پارک جانا چاہوں گا’۔
انوشکا نے پوچھا آپ کا سب سے بڑا خوف یارکر ہے یا باؤنسر ؟ جس پر کوہلی نے کہا کہ ‘باؤنسر’۔کوہلی نے بتایا کہ مانچسٹر سٹی میرا پسندیدہ فٹبال کلب ہے۔
والدہ مجھے مسلسل وزن کم کرنے کا کہا کرتی تھیں، سوناکشی سنہا
بعد ازاں کوہلی نے انوشکا سے ان کی فلم کے گانے کے چند بول پڑھ کر گانے کا نام پوچھا توانوشکا نے کہاکہ ‘مجھے یہ گانا یاد نہیں آرہا’، پسندیدہ یاد کے بارے میں اداکارہ نے کہاکہ فی الحال آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاک بھارت میچ پسندیدہ یاد ہے۔
ایک سوال پر انوشکا نے کہا کہ ‘میں نڈر ہوں، مجھے کسی چیز سے ڈر نہیں لگتا۔