شوبز

والدہ مجھے مسلسل وزن کم کرنے کا کہا کرتی تھیں، سوناکشی سنہا

موٹاپے کے حوالے سے گھر میں مجھے کافی مذاق کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے میں نے اپنی پہلی فلم دبنگ کیلئے وزن 95 کلوگرام سے 65 کلوگرام کیا تھا

ممبئی (آواز نیوز) بالی ووڈ کی کئی ہٹ فلموں میں کام کرکے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا کہ ان کی والدہ انہیں مسلسل وزن کرنے کا کہتی تھیں۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ ان سے کہتی تھیں کہ چند کلو وزن کم کرو۔ یاد رہے کہ سوناکشی سنہا جسمانی خوبصورتی کو فروغ دینے کے حوالے سے مشہور ہیں اور ان کی حالیہ فلم ڈبل ایکس ایل میں بھی دراصل خواتین میں زیادہ وزن کے مسائل کا احاطہ کیا گیا تھا۔

کپل شرما نے صبا قمر کی وائرل ویڈیو انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کر دی

انہوں نے اس فلم پر اپنے انٹرویو کے دوران مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں موٹاپے کے حوالے سے گھر میں کافی مذاق کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور ایسا کوئی اور نہیں بلکہ میری والدہ کرتی رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اصل میں بچے کی کنڈیشننگ گھر سے شروع ہوتی ہے، لیکن جب کسی کو اس حوالے سے مسلسل کچھ کہا جائے تو پھر اس کا نتیجہ الٹا نکلتا ہے۔

یہی کچھ میرے ساتھ ہوا اور والدہ کی سرزنش کی خلاف ورزی کو میں نے ضد بنالیا، انہوں نے اپنی پہلی فلم دبنگ کے لیے وزن 95 کلوگرام سے 65 کلوگرام کیا تھا۔

Sonakshi Sinha Weight Loss News in Urdu | Bollywood News in Urdu | Sonakshi Sinha WEIGHT LOSS story | DIET PLAN | EXERCISE

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button