شوبز

کپل شرما نے صبا قمر کی وائرل ویڈیو انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کر دی

ممبئی (آواز نیوز) بھارت سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ کامیڈین کپل شرما نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کا ایک وائرل کلپ شیئر کیا ہے۔

گزشتہ دنوں پاکستانی اداکارہ صبا قمر نجی ٹی وی کے ایک شو کی مہمان بنیں جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سمیت کیرئیر پر گفتگو کی۔اسی شو کے دوران بات چیت کرتے ہوئے صبا قمر نے کہا کہ خوش انسان ہمیشہ دوسروں کو خوشی دیتا ہے جب کہ ناراض انسان دوسرے سے ناراض ہی رہتا ہے۔

اداکارہ کے کہے گئے ان جملوں کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے مداحوں نے کافی سراہا اور صبا کے اس بیان کو حقیقت قرار دیا۔اب کپل شرما نے بھی یہ ہی وائرل ویڈیو کلپ اپنے انسٹاگرام اکاونٹ کی اسٹوری پر شیئر کیا۔

شاہ رخ خان سے فلم ‘جوان’ میں کام کرنے کا کوئی معاوضہ نہیں لیا: دپیکا پڈکون

بھارتی کامیڈین نے شیئر کردہ کلپ کو تالیاں بجانے والے ایموجیز سے سراہا اور لکھا کہ یہ بالکل سچ بات ہے۔کپل شرما کا ویڈیو پر یہ ردعمل سوشل میڈیا پر خاصہ وائرل ہو رہا ہے۔

Kapil Sharma News in Urdu | Showbiz News in Urdu | کپل شرما نے صبا قمر کی وائرل ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کر دی- Star News Pakistan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button