شوبز

شاہ رخ خان سے فلم ‘جوان’ میں کام کرنے کا کوئی معاوضہ نہیں لیا: دپیکا پڈکون

ممبئی: (آواز نیوز) بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈکون نے شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ میں کتنا معاوضہ لیا سامنے آگیا۔بالی ووڈ کی ایک فلم میں کام کے لیے کروڑوں روپے معاوضہ لینے والی میگا سٹار دپیکا پڈکون نے ایک انٹرویو میں سپر ہٹ فلم ’جوان ‘ میں کام کرنے کے لیے لیے گئے معاوضہ کی تفصیل بتا دی۔

دپیکا پڈکون کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم ’جوان‘ میں مختصر خصوصی کردار ادا کرنے کے لیے شاہ رخ خان سے کوئی معاوضہ نہیں لیا، میرے اور شاہ رخ خان کے درمیان احترام اور اعتماد کا رشتہ ہے۔

دپیکا پڈکون نے مزید کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کا بہت خیال کرتے ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اور میں ایک دوسرے کے لیے لکی ہیں کیونکہ ہماری تقریباً ساری فلمیں ہٹ ہوئی ہیں۔

ہماری بیٹیاں ہمارا مستقبل ہیں‘ شاہ رخ کا 11 سالہ مداح کی پینٹنگ پر ردِعمل

شاہ رخ خان کے ساتھ 2017 کی بلاک بسٹر فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا ا?غاز کرنے والی دپیکا پڈکون اب تک شاہ رخ خان کے ساتھ 5 سپرہٹ فلمیں کرچکی ہیں۔

Deepika Padukone News in Urdu | Bollywood News in Urdu | فلم ’پٹھان‘ پر تنازع، ہندو پنڈت کی شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کی دھمکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button