شوبز

ہماری بیٹیاں ہمارا مستقبل ہیں‘ شاہ رخ کا 11 سالہ مداح کی پینٹنگ پر ردِعمل

ممبئی (آواز نیوز) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ہماری بیٹیاں ہی ہمارا مستقبل ہیں۔شاہ رخ خان کے ایک مداح نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر فلم جوان دیکھنے کے بعد اپنی بیٹی کی بنائی ہوئی ایک پینٹنگ کی تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فلم جوان دیکھنے کے بعد میری 11 سالہ بیٹی سیدھی اپنے کمرے میں گئی اور دو گھنٹے کے بعد یہ پینٹنگ بنا کر لائی۔

اس کا کہنا ہے کہ اسے فلم کا کردار وکرم راٹھور بہت پسند آیا اور اس پینٹنگ میں اس نے گلابی رنگ اس لیے بھرا ہے کیونکہ اس کے خیال میں فلم جوان لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے بارے میں ہے۔

شوہر کے گھر نہیں رہتی: صنم جنگ کا انکشاف

شاہ رخ خان نے اپنے مداح کی اس پوسٹ پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی بیٹی بالکل ٹھیک سمجھی ہے فلم جوان واقعی لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے بارے میں ہے اور وکرم راٹھور بھی اس بات سے متفق ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہماری بیٹیاں ہمارا مستقبل ہیں، اپنی بیٹی کو میرا پیار اور دعائیں دیجئے گا۔

Shahrukh Khan News in Urdu | Bollywood News in Urdu | Kashmiri Actor Mir Salman: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا مداح کشمیری اداکار میرسلمان سے خصوصی گفتگو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button