شوبز

عاطف اسلم کے بعد بیٹے کی آواز بھی مقبول ہوگئی، ویڈیو وائرل

طف اسلم کے بیٹے نے کنسرٹ کے دوران والد کا مشہور کلام ’تاجدارِ حرم‘پڑھ کر مداحوں کی خوب داد سمیٹی

کراچی (آواز نیوز) عاطف اسلم کے بیٹے نے کنسرٹ کے دوران والد کا مشہور کلام ’تاجدارِ حرم‘پڑھ کر مداحوں کی خوب داد سمیٹی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر پاکستان کے مشہور گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا بیٹا احد گلوکار کے ساتھ اسٹیج پر موجود ہے۔

عاطف اپنے بیٹے سے مقبول کلام ’تاجدار حرم‘کے چند اشعار پڑھوا رہے ہیں اور ساتھ خود بھی اپنے بیٹے کے ساتھ آواز ملا کر کلام پڑ ھ رہے ہیں۔

عاطف اپنے بیٹے کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے انہیں اسٹیج پر جوائن کیا اور ساتھ ہی مداحوں کو بتاتے ہیں کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ میرے بیٹے نے اسٹیج پر میرے ساتھ کچھ گایا ہے۔

Atif Aslam his son voice also became popular Showbiz News in Urdu | Atif Aslam Cute Viral Video with his Son| Atif Aslam First time Live with his Son

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button