شوبز

شکر گزاری سب سے بڑی دولت، مایوسی سب سے بڑا کفر ہے، عاطف اسلم

لاہور (واز نیوز) معروف گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ شکر گزاری سب سے بڑی دولت، مایوسی سب سے بڑا کفر ہے۔عاطف اسلم کی وائرل ہونے والی ویڈیو کچھ عرصہ قبل دیے گئے ان کے ایک انٹرویو کی ہے،

جس میں انہوں نے کیریئر، روحانیت اور مذہب کی جانب اپنے راغب ہونے کی باتیں کی تھیں۔گلوکار کا کہنا تھا کہ مایوسی سب سے بڑا کفر ہے

اور جو شخص خدا کے ساتھ روابط میں رہتا ہے، وہ کبھی مایوس ہو ہی نہیں سکتا اور مومن کی پہلی نشانی ہی یہی ہوتی ہے۔

ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز اور ان کی روسی گرل فرینڈ نے راہیں جدا کرلیں

عاطف اسلم کے کہتے ہیں مومن کے پروردگار سے رابطے میں کمی ہوسکتی ہے، طریقہ غلط ہو سکتا یا کمی پیشی ہو سکتی ہے،

صحیح جگہ پہنچ نہیں پا رہے ہوں گے لیکن جیسے ہی صحیح جگہ پر پہنچیں گے تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ سب سے بڑی دولت شکر گزاری ہے،

انسان نے دنیا اور بچوں کے لیے مال بنا لیا ہوتا ہے لیکن اس کی سب سے بڑی دولت شکر گزاری ہوتی ہے۔

Atif Aslam News in Urdu.Showbiz News in Urdu.Magical words must watch gyyz over rockstar i love u atif Aslam.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button