شوبز

ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز اور ان کی روسی گرل فرینڈ نے راہیں جدا کرلیں

لاس اینجلس (آواز نیوز) ہالی ووڈ کے سپر سٹار ٹام کروز اور برطانیہ میں مقیم ان کی روسی گرل فرینڈ السینا خیرووا میں قطع تعلق ہو گیا۔

لندن کے سماجی اور دولت مند حلقوں میں معروف 37 سالہ السینا خیرووا اور 61 سالہ ٹام کروز کے درمیان بظاہر بڑے قریبی مراسم تھے لیکن اس ماہ کے اوائل میں لندن میں ہونے والی دونوں کی ملاقات میں بریک اپ کا آغاز ہوا اور دوستانہ ماحول میں یہ تعلق ختم ہوا۔

دولت کی دوڑ میں دیپیکا نے کترینہ اور انوشکا کو مات دیدی

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹام کروز نے اس ہفتے کے شروع میں خیرووا کے دونوں بچوں سے ملاقات کی، خیرووا کی سابق شوہر سے 2020 میں طلاق ہوگئی تھی

۔اس کے علاوہ دونوں نے لندن کے ایک گالا ڈنر میں الگ الگ شرکت کی یہ تقریب ایئر ایمبولینس چیرٹی کی امداد کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ ٹام کروز اور خیرووا لندن کے ایک ہی بلاک میں رہائش پذیر تھے۔

Tom Cruise News in Urdu.Hollywood News in Urdu.Tom Cruise’s Secret Romance Revealed: Meet His Socialite Girlfriend!.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button