شوبز

عاطف اسلم کا لائیو کنسرٹ میں لتا منگیشکر کو خراج عقیدت

کبھی لتا جی سے ملا تو نہیں لیکن ان کے گیتوں کے ساتھ زندگی گزاری ہے

دبئی (آواز نیوز)عاطف اسلم نے اپنے دبئی کے کنسرٹ کے دوران لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاکستان سمیت بھارت میں یکساں مقبول گلوکار و اداکار عاطف اسلم نے رواں ماہ انتقال کرجانے والی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کو

Atif Aslam pays homage to Lata Mangeshkar in live concert Video

لائیو کنسرٹ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ عاطف اسلم نے اپنے دبئی کے کنسرٹ کے دوران لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کیا اور بتایا کہ وہ ان سے کبھی ملے تو

بھارتی اداکارہ شاہد آفریدی کی ’نرس‘ بننے کی خواہشمند

نہیں لیکن انہوں نے لتا منگیشکر کے گیتوں کے ساتھ زندگی گزاری ہے۔ کنسرٹ کے دوران ہی عاطف اسلم نے لتا منگیشکر کا مایہ ناز گیت ایک پیار کا نغمہ ہے کے چند بول گنگنائے۔ اس دوران

کنسرٹ میں موجود شرکا نے اس لمحے کو خوب انجوائے کیا کیونکہ وہ کنسرٹ میں اس قسم کے کسی خراج عقیدت کی توقع نہیں کررہے تھے۔ یاد رہے کہ بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ رواں ماہ 6 تاریخ کو دارِ فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button