شوبز

ایٹلی کمار کی سلمان خان اور رجنی کانت کے ساتھ ایکشن فلم بنانے کی تیاریاں

ممبئی: بلاک بسٹر ’جوان‘ کے ڈائریکٹر ایٹلی کمار نے سلمان خان اور رجنی کانت کے ساتھ مل کر ہندی سینما کی میگا ایکشن فلم بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ بلاک بسٹر ایکشن دھماکہ ’جوان‘ کے بعد ایٹلی کمار ایک اور میگا ایکشن فلم بنارہے ہیں جس میں وہ بالی وڈ اور ساؤتھ کے سپر اسٹارز کو ایک ساتھ پردے پر لائیں گے۔

شارک کا حملہ،  فلم ‘ پائریٹس آف دی کریبئین ‘ کے اداکار ہلاک

ذرائع کے مطابق ایٹلی کمار، رجنی کانت اور سلمان خان کی میٹنگ اگلے مہینے ہوگی اور فلم کو سن پکچرز کے تحت بنایا جائے گا جس کے رجنی کانت کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔

ایٹلی کمار بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ دو برس سے رابطے میں ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ رجنی کانت کو فلم میں شامل کرلیں گے۔

فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس کے آخر تک متوقع ہے جب تک سلمان خان اپنی فلم ’سکندر‘ اور رجنی کانت ‘کولی‘ سے فارغ ہوجائیں گے۔

Atlee Kumar make an action film with Salman Khan and Rajinikanth.Showbiz News in Urdu.Salman Khan X Rajnikant X Atlee – Biggest Collaboration : Day 1 200CR | Salman Khan Upcoming Movie

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button