شوبز

شارک کا حملہ،  فلم ‘ پائریٹس آف دی کریبئین ‘ کے اداکار ہلاک

ہوائی: شارک کے حملے میں ہالی ووڈ کی مشہور فلم پائریٹس آف دی کریبئین میں کام کرنے والے اداکار ہلاک ہوگئے۔

رشی کپور شوٹنگ کے دوران اچھا سلوک نہیں کرتے تھے، نانا پاٹیکر

امریکی میڈیا کے مطابق 49 سالہ اداکار ٹمایو پیری ریاست ہوائی میں سمندر میں سرفنگ کررہے تھے کہ ان پر شارک نے حملہ کردیا۔ اداکار کی موت کی تصدیق ہونا لولو ایمرجنسی سروسز نے کی ۔ ایمرجنسی سروسز کے مطابق ہنگامی کال موصول ہونے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی۔ اداکار پیری کو ایک اسکی جیٹ کے ذریعے ساحل پر لایا گیا تاہم وہ شارک حملے میں ہلاک ہوچکے تھے۔

ہالی وڈ کی مشہور فلم سیریز پائریٹس آف دی کریبئین میں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار ٹمایو پیری شارک کے حملے میں ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے 2011 میں ریلیز ہوئی پائریٹس آف دی کریبئین سیریز کی فلم میں اداکار جونی ڈیپ اور پینولوپی کروز کے ساتھ کام کیا تھا۔

ٹمایو پیری نے پائریٹس آف دی کریبئین  سیریز کی چوتھی فلم ’آن اسٹرینجر ٹائڈز‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔  ٹمایو پیری خود بھی لائف گارڈ تھے اور 10 سال سے زائد عرصے سے پروفیشنل سرفنگ کررہے تھے۔

Shark attack, ‘Pirates of the Caribbean’ actor killed.Showbiz News in Urdu.Famous surfer, ‘Pirates’ actor Tamayo Perry dies in apparent shark attack

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button