”اوتار: دی وے آف واٹر“ کی 20 دن میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی کمائی
’ ’اوتار“ کی سیکوئل فلم ”اوتار: دی وے آف واٹر“ تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بنے گی
نیویارک (آوازنیوز)معروف فلم ساز جیمز کیمرون کی بنائی گئی سائنس فکشن فلم’ ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ ‘نے محض 19 دن میں دنیا بھر سے ایک ارب 44 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے زائد کمائی کرکے خود کو تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 15 فلموں میں شمار کروالیا۔
ہولی وڈ کی تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ٹاپ تھری فلموں میں سے دو جیمز کیمرون کی ہدایت کردہ فلمیں ہیں جبکہ آج تک سب سے زیادہ کمائی کا اعزاز بھی ان کی فلم ’اوتار‘ کو ہے، جسے 2009 میں ریلیز کیا گیا تھا۔سال 2019 میں ایک وقت میں ’اوینجرز: اینڈ گیم‘ نے ’اوتار‘ کو کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا تھا،
تاہم بعد ازاں ایک بار پھر جیمز کیمرون کی فلم نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔اب خیال کیا جا رہا ہے کہ ’اوتار‘ کی سیکوئل فلم ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بنے گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
شوبز ویب سائٹ ’ڈیڈ لائن‘ کے مطابق’ ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ نے 3 جنوری تک امریکا، چین، فرانس اور آسٹریلیا سمیت دنیا بھر سے مجموعی طور پر ایک ارب 44 کروڑ 30 لاکھ ڈالر بٹورے تھے اور فلم کی کمائی چار جنوری تک ڈیڑھ ارب سے زائد ہونے کا امکان ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے کے مقابلے دوسرے اور پھر تیسرے ہفتے زیادہ کمائی کی۔’اوتار: دی وے آف واٹر‘ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 16 دسمبر کو پیش کیا گیا تھا اور پہلے ہفتے فلم نے اندازوں سے کہیں کم کمائی کی تھی، جس پر کچھ لوگ یہ قیاس آرائیاں بھی کر رہے تھے کہ فلم اچھی کمائی نہیں کر پائے گی۔
فیروز خان کا ساتھی اداکاراوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ویڈیو پیغام
تاہم فلم نے ریلیز کے دوسرے اور پھر تیسرے ہفتے کمائی کے نئے ریکارڈز بنائے اور محض 19 دنوں میں دنیا بھر سے ریکارڈ ایک ارب 44 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کما کر خود کو اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 13 ویں فلم بنوایا۔