شوبز

بگ باس کا نیا سیزن یکم اکتوبر سے شروع ہوگا

اب موگیمبو خوش نہیں ہوگا، سلمان خان نے خبردار کردیا

بگ باس کا نیا سیزن یکم اکتوبر سے شروع ہوگا

ممبئی(آواز نیوز )بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بگ باس 16 کے نئے سیزن میں شرکت کرنے والوں کو خبردار کردیا۔بگ باس 16 کے نئے پرومو میں اداکار کا کہنا ہے کہ یہ سیزن مختلف ہوگا کیونکہ اس میں بگ باس خود بھی گیم میں حصہ لے گا۔

پرومو کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں سلمان خان 1987 کی مشہور فلم مسٹر انڈیا کے موگیمبو کی ڈریسنگ میں نظر آئے اور انہوں نے موگیمبو جیسی مخصوص جیکٹ پہن رکھی تھی۔

موگیمبو کا مشہور کردار بالی ووڈ کے اداکار امریش پوری نے کیا تھا اور اس فلم میں ان کا ایک معروف جملہ موگیمبو خوش ہوا اب تک مقبول ہے۔

سلمان خان کا اپنے پرومو میں کہنا تھا کہ اب موگیمبو کبھی خوش نہیں ہوگا کیونکہ اب سب کو بگ باس سے ڈر لگے گا، بگ باس 16 گیم بدلے گا کیونکہ بگ باس اب خود کھیلے گا۔

شاہ رُخ خان کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مِل گیا

بگ باس کا نیا سیزن یکم اکتوبر سے شروع ہوگا، شو میں شریک افراد کے ناموں کا ابھی اعلان نہیں ہوا لیکن اس حوالے سے جو اطلاعات ہیں ان میں شیوین نارنگ، ویوین ڈسینا، منور فاروقی اور ارجن بجلانی شامل ہیں۔

Bigg Boss 16 Start Date 2022 | Entertainment News in Urdu | Bigg Boss 16 Official Starting Date has been announced Premiere Night 1st October

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button